Monday January 20, 2025

آسیہ بی بی کے کینیڈا پہنچ جانے کی اطلاعات جرمن اخبار کے دعوے نے کھلبلی مچا دی

آسیہ بی بی کے کینیڈا پہنچ جانے کی اطلاعات جرمن اخبار کے دعوے نے کھلبلی مچا دی

اوٹاوا ، اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)توہین رسالت کے الزام میں گرفتاری کے بعد سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر رہائی پانے والی آسیہ بی بی کے اپنے خاندان کے ہمراہ کینیڈا پہنچ جانے کا انکشاف ہواہے۔ ایک جرمن اخبار نے آسیہ بی بی کے وکیل سیف الملوک کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ آسیہ بی بی اپنے خاندان کے ہمراہ پاکستان سے کینیڈ اآچکی ہے۔ تاہم سکیورٹی کی بنیاد پر آسیہ بی بی کی کینیڈا آمد کا وقت ظاہر نہیں کیا گیا ۔ یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ آسیہ بی بی

پاکستان سے کس وقت روانہ ہو ئی۔ آسیہ بی بی کی دونوں بیٹیاں کینیڈا میں مقیم ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ آسیہ بی بی پاکستان میں ہی ہے۔ واضح رہے کہ 2009میں آسیہ بی بی پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ پڑوسیوں سے لڑائی کے دوران اس نے توہین رسالت کا ارتکاب کیا تھا جس کے بعد اسے عدالت کی جانب سے سزائے موت کا حکم سنا یا گیا تھا تاہم گزشتہ سال اکتوبر میں سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے اسے رہا کرنے کا حکم دے دیا تھا۔

FOLLOW US