Monday January 20, 2025

پاکستان تحریک انصاف کےغیر ملکی فنڈنگ کیس کا فیصلہ جہانگیر ترین کو پہلے ہی سے کیا خبر مل گئی، دھماکے دار انکشاف

پاکستان تحریک انصاف کےغیر ملکی فنڈنگ کیس کا فیصلہ جہانگیر ترین کو پہلے ہی سے کیا خبر مل گئی، دھماکے دار انکشاف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے اقتدار میں آنے کے بعد جہاں اپنے ہی کیے گئے کئی وعدوں سے انحراف کیا وہیں پر جیلوں میں بند قومی خزانہ لوٹنے والے مجرموں سے رقوم کی برآمدگی کے حوالے سے بھی صورتحال مایوس کن ہے ۔ سینئر ملکی صحافی اور کالم نگارکنور دلشاد نے اپنے ایک کالم جہاں حکومتی ناکامیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے وہیں پر انھوںنے برسر اقتدار سیاسی جماعت کو درپیش کچھ خطرات کی بھی نشاندہی کی ہے۔سینئر ملکی صحافی نے بتایا ہے کہ رواں ماہ کئی اہم مقدمات کے فیصلے ہونے ہیں جن میں پاکستان تحریک انصاف کی غیرملکی فنڈنگ کا کیس بھی شامل ہے۔سینئرصحافی کا کہنا ہے کہ انھوںنے اس بارے میں جہانگیر خان ترین سے ملاقات کرکے پیشگی مطلع کر دیا ہے۔

FOLLOW US