Wednesday November 27, 2024

ریاست مدینہ کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ لوگوں کو ۔۔۔ مذہبی امور کے وزیر نے ایسی بات کہہ ڈالی کہ تبدیلی کی آس لگائے کروڑوں پاکستانیوں کامنہ کھلے کا کھلا رہ جائے گا

ریاست مدینہ کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ لوگوں کو ۔۔۔ مذہبی امور کے وزیر نے ایسی بات کہہ ڈالی کہ تبدیلی کی آس لگائے کروڑوں پاکستانیوں کامنہ کھلے کا کھلا رہ جائے گا

پشاور (آئی این پی) وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا ہے کہ مدینہ ریاست کا یہ مطلب نہیں کہ لوگوں کو حج مفت کرائیں‘ ہر حج تاریخ کا مہنگا ترین حج ہوتا ہے‘ وزارت مذہبی امور کی خواہش تھی کہ حج پر سبسڈی دی جائے‘ اخراجات میں اضافے کے باعث حج اخراجات میں اضافہ کیا گیا ہے۔ جمعہ کو وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مدینہ ریاست بنانے

کا مقصد خوشیاں دینا اور فلاحی ریاست بنانا ہے مدینہ ریاست کا یہ مطلب نہیں کہ لوگوں کو حج مفت کرائیں۔ ہر حج تاریخ کا مہنگا ترین حج ہوتا ہے۔ وزارت مذہبی امور کی خواہش تھی کہ حج پر سبسڈی دی جائے۔ اخراجات میں اضافے کے باعث حج اخراجات میں اضافہ کیا گیا ہے۔ کابینہ اجلاس سے ناراض ہو کر نہیں کسی کو فون کرنے کے لئے نکلا تھا جس کے پاس پیسے ہوں اور فرض ہو وہ حج کرے گا

FOLLOW US