Monday January 20, 2025

شہر یو ں تیا ری کو لو !ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی گئی پیش گوئی پو ری ہو گئی

شہر یو ں تیا ری کو لو !ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی گئی پیش گوئی پو ری ہو گئی

اسلام آباد(نیو زڈیسک)موسم کا حال سنانے والوں نے ملک کے بیشتر شہروں میں آج بادل برسنے کی پیش گوئی تھی۔ملک بھر میں سرمئی گھٹاؤں نے ڈیرے ڈال دیئے، کہیں ہلکی بارش تو کہیں بادل کھل کر برسے۔ لاہور، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، حسن ابدال، راولپنڈی، اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں برکھا رت کے نظارے۔ یخ بستہ ہواؤں نے

لوگوں کو گھروں تک محدود کر دیا۔ادھر خیبرپختونخوا بھی بادلوں کی لپیٹ میں پشاور سمیت دیگر اضلاع میں رم جھم سے موسم خوشگوار، میدانی علاقوں میں بارش تو بالائی علاقوں میں برفباری۔سکھر، خیرپور، کندھ کوٹ سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش، لاڑکانہ میں شدید بارش سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا۔آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی اور ہری پور میں دھواں دھار بارش، سیاحتی مقام وادی لیپہ میں شدید برفباری سے رابطہ سڑکیں بند، مقامی افراد مشکلات کا شکار ہو گئے۔

FOLLOW US