Monday January 20, 2025

آصف زرداری کی وکٹ اڑنے والی ہے وہ نااہل ہوجائیں گے

آصف زرداری کی وکٹ اڑنے والی ہے وہ نااہل ہوجائیں گے

اسلام آباد (آ ئی این پی)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف اور آصف زرداری کے کیس میں واضح فرق ہے، آصف زرداری کی وکٹ اڑنے والی ہے ، آصف زرداری نے بطورصدر اپنے اثاثے چھپائے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے جمعرات کومیڈ یا سے

گفتگو کرتے ہوئے کہا جعلی اکاؤنٹس کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے ، آصف زرداری نے بطورصدر اپنے اثاثے چھپائے۔عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کے نام پر نیویارک اپاٹمنٹ کااس سال بھی ٹیکس جمع ہوا، جے آئی ٹی میں بھی آصف زرداری کے نیویارک اپارٹمنٹ کا ذکر ہے۔انھوں نے کہا خواجہ آصف اور آصف زرداری کے کیس میں واضح فرق ہے، آصف زردار ی سرٹیفائیڈ دستاویز کو جھٹلا نہیں سکتے ، ان کے پاس 2بلٹ پروف گاڑیاں ہیں جو ڈکلیئرڈ نہیں اور بلٹ پروف گاڑیوں کی ڈیوٹی 2013میں بھری گئی، جس شخص کے نام پرڈیوٹی بھری گئی وہ 2008میں ہی انتقال کرچکا ہے۔وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ہم امیروں کو نہیں غریبوں کو ریلیف دے رہے ہیں۔

FOLLOW US