Monday January 20, 2025

سینئر ترین ملکی سیاستدان کو لوگوں نے بری طرح مار پیٹ ڈالا دھڑا دھڑ گرفتاریاں شروع ہو گئیں

سینئر ترین ملکی سیاستدان کو لوگوں نے بری طرح مار پیٹ ڈالا دھڑا دھڑ گرفتاریاں شروع ہو گئیں

گوہاٹی(آئی این پی)بھارتی ریاست آسام کے ضلع تنسکھیا کے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ضلعی صدر لکھیشور مورن کے ساتھ مارپیٹ کرنے کے الزام میں پولیس نے 3 افرادکو حراست میں لے لیا۔جمعرات کو بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی رہنما راشٹریہ سویم سیوک سنگھ(آرایس ایس)کے سنگھٹن لوک کلیان منچ کے پروگرام میں شرکت کیلئے جارہے تھے کہ ہجوم نے انہیں زدوکوب کیا۔یہ تنظیم شہریت

ترمیم بل پر شبہ دور کرنے کیلئے کئی عوامی پروگرام منعقد کرتی رہی ہے۔سوشل میڈیاپر وائرل ویڈیو میں نظر آرہا ہے کہ بی جے پی ضلع صدر کے پہنچنے کے بعد تقریبا 300مظاہرین نے ان کے خلاف نعرے بازی کی اور سیاہ پرچم دکھائے۔ویڈیو میں مظاہرین کا ایک گروپ بی جے پی لیڈر کے ساتھ مارپیٹ اوردیگراراکین پر حملہ کرتے نظر آرہا ہے۔پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر حالات کو کنٹرول کیا اور زخمی رہنما کو علاج کیلئے اسپتال میں داخل کرادیا۔

FOLLOW US