Wednesday October 23, 2024

پاکستان میں موسم حیران کن حد تک تبدیل ۔۔ 25سال کا ریکارڈ ٹو ٹ گیا ، محکمہ موسمیا ت کی حیران کن رپورٹ جاری

پاکستان میں موسم حیران کن حد تک تبدیل ۔۔ 25سال کا ریکارڈ ٹو ٹ گیا ، محکمہ موسمیا ت کی حیران کن رپورٹ جاری

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان میں موسم حیران کن حد تک تبدیل ۔۔ 25سال کا ریکارڈ ٹو ٹ گیا ، محکمہ موسمیا ت کی حیران کن رپورٹ جاری ۔۔۔ سکردو میں گزشتہ روز کم سے کم درجہ حرارت منفی 27ڈگری ریکارڈ کیا گیا اس طرح سردی کا گزشتہ 25سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ 6جنوری 1986کو سکردو کا درجہ حرارت منفی 26 ڈگری ریکارڈ کیا گیا تھا۔ محکمہ موسمیات نے

پیشگوئی کی ہے کہ رواں ہفتے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے جبکہ آج بدھ کے روز بلوچستان کے علاقوں کوئٹہ، ڑوب، قلات، مکران، نصیرآباد، سبی ڈویژن، سندھ کے علاقوںسکھر، لاڑکانہ، شہید بینظرآباد، حیدرآباد، کراچی ڈویژن میں کہیں کہیں بارش اورپہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ بارش کا سسٹم آج بلوچستان میں داخل ہو گا۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہا تاہم مکران ڈویژن میں ہلکی بارش ہوئی، پنجاب کے کچھ علاقے ابھی بھی دھند کی لپیٹ میں ہیں۔

FOLLOW US