Wednesday November 27, 2024

پیپلزپارٹی کی دبنگ خاتون سیاستدان شہلا رضا کون ہیں ؟ اور انھوں نے کیسے زندگی میں لڑکراپنا مقام حاصل کیا ؟ جانئے

پیپلزپارٹی کی دبنگ خاتون سیاستدان شہلا رضا کون ہیں ؟ اور انھوں نے کیسے زندگی میں لڑکراپنا مقام حاصل کیا ؟ جانئے

لاہور(ویب ڈیسک) پیپلزپارٹی کی دبنگ خاتون سیاستدان شہلا رضا اپنے استانی جیسی ڈانٹ اور پروگراموں میں اپنے جارحانہ انداز کی وجہ سے خاصی مشہور ہیں ؟ مگر کیا آپ ان کی زندگی کے اہم ترین حقائق جانتے ہیں ؟ شہلارضا پیپلزپارٹی کی اہم ترین رہنما سمجھی جاتی ہیں ، جو پچھلے دور حکومت میں سندھ اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر بھی رہ چکی ہیں ، لیکن انھوں

نے اپنی زندگی میں بہت سے کڑے امتحانوں کا بھی سامنا کیا، شہلا رضا کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو سے بہت قریب تھیں ، شہلا رضا 1985 سے پیپلزپارٹی کا باقاعدہ حصہ ہیں ، وہ اپنے کالج میں پیپلز پارٹی گروپ کی لیڈر بھی تھیں ، ان پر بہت سے الزامات لگائے گئے ، جس پر وہ کئی بار جیل بھی گئیں ، شہلا رضا 1964 میں کراچی میں ہی پیدا ہوئیں ، ان کی شادی 27 سال کی عمر میں ہوئی تھی ، کالج میں اپنی دبنگ سیاسی سرگرمیوں کی وجہ سے وہ آمر ضیاء الحق کے دور میں کئی بار جیل کی ہوا بھی کھا چکی ہیں ، مخالفین نے ان پر قتل کا الزام لگایا تھا مگر وہ اس الزام سے بری ہوئیں ، شہلا رضا کی زندگی میں قیامت تب ٹوٹی جب ان کے دونوں بچے ایک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے ، جس کے بعد بھی انھوں نے اپنے آپ کو ٹوٹنے نہیں دیا ، شہلا رضا اسپیکر اسمبلی بنیں تو اپنی ڈانٹ کی وجہ سے وہ بہت مشہور ہوئیں ، اس بات پر مذاق بنایا گیا کہ وہ کسی استانی کی طرح رکن اسمبلی کو ڈانٹ دیتی ہیں ، مگر اس سب کے باوجود ان کا جماعت میں ایک الگ مقام ہے ،

FOLLOW US