Friday January 24, 2025

پاکستانیوں کیلئے اہم خبر ۔۔عام تعطیل کا اعلان

پاکستانیوں کیلئے اہم خبر ۔۔عام تعطیل کا اعلان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانیوں کیلئے اہم خبر ۔۔عام تعطیل کا اعلان۔۔۔۔ سندھ حکومت کی جانب سے منگل کے روز عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے سال 2019 کی پہلی عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ سندھ حکومت کی جانب سے 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق رواں سال بھی صوبے بھر میں 5 فروری بروز منگل کو

یوم یکجہتی کشمیر بھرپور جذبے سے بنایا جائے گا۔ جبکہ اس روزصوبے بھر میں عام تعطیل ہو گی۔ تعطیل کے سلسلے میں تمام سرکاری، نیم سرکاری اور نجی ادارے بند ر ہیں گے۔ جبکہ صوبائی حکومت کی جانب سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنانے کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ریلیوں اور کانفرنسس کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔ ملک بھر میں منعقدہ تقریبات میں مسئلہ کشمیر کی اہمیت اورکشمیریوں کے حق خود ارادیت اور بھارتی قابض فوج کے نہتے عوام پر ظلم وستم پر روشنی ڈالی جائے گی اور دہشت گردی بھارتی فورسز کیخلاف بھرپور آواز بلند کی جائے گی۔

FOLLOW US