Friday January 24, 2025

بزرگ شہریوں کیپنشن میں زبردست اضافہ کر دیا۔۔ نوٹیفکیشن جاری

بزرگ شہریوں کیپنشن میں زبردست اضافہ کر دیا۔۔ نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) بزرگ شہریوں کی پینشن میں اضافے کا نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا، وزیراعظم کے مشیر خاص زلفی بخاری کی سفارش پر ای او بی پینشن میں 20 فیصد اضافہ ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق بزرگ شہریوں کیلئے ای او بی آئی پیشن میں اضافے کا نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق بزرگ شہریوں

کیلئے ای او بی آئی پینشن میں 20 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت نے بزرگ شہریوں کے لیے ای او بی آئی نے پنشن 20 فیصد بڑھانے کا اعلان گزشتہ برس کیا تھا۔ تاہم اس اعلان کی منظوری اب دی گئی ہے۔ پینشن میں اضافے کی منطوری وزارت خزانہ نے دی ہے۔ پہلے ای او بی آئی کی جانب سے بزرگ شہریوں کو پنشن 5250 سے روپے دی جاتی تھی تاہم اب بزرگ شہریوں کو ماہانہ 6500 روپے ملا کریں گے۔

FOLLOW US