Wednesday January 22, 2025

دہشتگردوں کی کارروائی میں شہید ہونے والے اہلکاروں کی تعداد کتنی ہو گئی، تعداد مزید بڑھنے کا خدشہ

دہشتگردوں کی کارروائی میں شہید ہونے والے اہلکاروں کی تعداد کتنی ہو گئی، تعداد مزید بڑھنے کا خدشہ

لورالائی (مانیٹرنگ ڈیسک)صوبہ بلوچستان کے علاقے لورالائی میں ڈی جی آئی آ فس پر دہشتگردانہ حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کی تعداد اب 10تک جا پہنچی ہے۔جبکہ 15اہلکار زخمی حالت میں ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔تفصیل کے مطابق لورالائی میں ڈی آئی جی آفس میں کانسٹیبل کی اسامیوں کیلئے انٹرویو ہو رہے تھے کہ دہشتگردوں نے حملہ کردیادہشتگردوں کی جانب سے پہلے ڈی آئی جی آفس پر فائرنگ کی گئی پھر دستی بم پھینکے گئے جس کے نتیجے میں بھگڈر مچ گئی ،فائرنگ اور دستی بم کے حملوں میں 10اہلکار شہید جبکہ 15زخمی ہو گئے۔حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ میں4دہشتگرد مارے گئے ۔

FOLLOW US