Wednesday January 22, 2025

مسلم لیگ ن کیلئے بڑی خبر آگئی ،رات گئے یہ کیا ہوگیا؟ ہسپتال سے اچانک حنیف عباسی کے حوالے سے انتہائی افسوسناک خبر آگئی

مسلم لیگ ن کیلئے بڑی خبر آگئی ،رات گئے یہ کیا ہوگیا؟ ہسپتال سے اچانک حنیف عباسی کے حوالے سے انتہائی افسوسناک خبر آگئی

لاہور( نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کے اٹک جیل میں قید رہنماء حنیف عباسی کی انجیوپلاسٹی کرلی گئی ہے، حنیف عباسی کے دل کی شریان میں اسٹنٹ ڈالا گیا ہے، حنیف عباسی کو ایک دن کیلئے آئی سی یو میں رکھا جائے گا، حنیف عباسی کی طبعیت مزید بگڑنے پر انہیں جیل سے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ن لیگ

رہنماء حنیف عباسی ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں عمرقید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔تاہم پچھلے دنوں ان کی جیل میں طبیعت شدید خراب ہوگئی تھی۔ جس کے باعث کیمپ جیل لاہور انتظامیہ نے حنیف عباسی کو پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا۔ پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ان کی انجیوپلاسٹی کی گئی۔ حنیف عباسی کو انجیوپلاسٹی کے ذریعے ان کی بند شریان میں اسٹنٹ ڈالا گیا ہے۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ حنیف عباسی کو مزید ایک دن کیلئے آئی سی یو میں رکھا جائے گا۔حنیف عباسی تک صرف ان کے انتہائی قریبی اہلخانہ کوملاقات کی رسائی دی گئی ہے۔

FOLLOW US