Wednesday November 27, 2024

قتل ہونے والےخلیل کے لواحقین اور ورثا کے ساتھ کیاہورہا ہے 7منٹ كی کال ریکارڈنگ نے ہرایک کا پائوں تلے سے زمین کھینچ لی

قتل ہونے والےخلیل کے لواحقین اور ورثا کے ساتھ کیاہورہا ہے 7منٹ كی کال ریکارڈنگ نے ہرایک کا پائوں تلے سے زمین کھینچ لی

لاہور(آئی این پی) سانحہ ساہیوال میں جاں بحق خلیل کے ورثا ء اور وکیل شہبا زبخاری کو سی ٹی ڈی افسران اور بعض افراد کی جانب سے دھمکیاں ملنے کا انکشاف جبکہ سی ٹی ڈی افسر نے وکیل شہبا ز بخاری کو فون کال کر کے کہا کہ آپ سے ججز خوش نہیں آپ اس کیس سے ہٹ جائے ۔ تفصیلات کے مطابق سوموار کے روز سانحہ ساہیوال میں جاں بحق خلیل کے

ورثا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کے وکیل شہباز بخاری نے کہا کہ سی ٹی ڈی ڈیپارٹمنٹ اپنے پیٹی بند بھائیوں کو بچانے کی کوشش کررہا ہے، خلیل کی فیملی کو دھمکیاں ملی ہیں انہیں تحفظ فراہم کیا جائے، سی ٹی ڈی کے اعلی افسر نے مجھے بھی فون کرکے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی ہیں اس موقع پر شہباز بخاری نے 7 منٹ کی کال ریکارڈنگ بھی سنوائی جس میں کہا گیا کہ آپ سے ججز خوش نہیں ہیں، آپ کیس سے ہٹ جائیں۔مدعی جلیل کے وکیل شہباز بخاری نے کہا کہ جے آئی ٹی کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی اعجاز شاہ کو اس معاملے سے آگاہ کیا تو انہوں نے کال کرنے والے افسر کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے ہم امید کرتے ہیں ادارے کسی کی طرف داری نہیں کریں گے یہ چھوٹا سانحہ نہیں ہے، انٹیلی جنس اداروں نے بھی یقین دہانی کرائی ہے کہ تفتیش میرٹ پر ہو گی. وزیراعظم عمران خان کو وزرا سمیت مقتول فیملی کے لواحقین سے ملاقات کرنی چاہیے، قوم کو ان سے امید ہے۔ورثا کے وکیل نے مزید کہا کہ واقعے کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد بعد مقدمے کی لاہور منتقلی کے لیے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کریں گے، جے آئی ٹی نے یقین دلایا ہے کہ سانحہ میں استعمال ہونے والے سرکاری اسلحہ سے متعلق کارروائی کی جائے گی، اگر حساس ادارے نے معلومات تھیں تو اس کے مطلب یہ نہیں کہ بچوں پر گولیاں چلائی جائیں حکومت سے سکیورٹی مانگتے ہوئے متاثر ین نے کہا کہ محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی)اس معاملے کو الجھا رہا ہے اور پیٹی بند بھائیوں کو بچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

FOLLOW US