راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) قبائلی علاقہ جات کے لوگوں کیلئے وطن کارڈ کی پابندی ختم کردی گئی ہے۔ پاک فوج کے ترجمان جنرل آصف غفور کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق قبائلی علاقہ جات کے لوگوں کیلئے وطن کارڈ کی پابندی ختم کردی گئی ہے۔ قبائلی علاقہ جات کے لوگ بھی اب صرف قومی شناختی کارڈ کو ہی اپنی شناخت کیلئے استعمال کر سکیں گے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل آصف غفور نے مزید بتایا ہے کہ یہ فیصلہ آرمی چیف کی خصوصی ہدایت کے بعد لیا گیا ہے۔
جبکہ جن لوگوں کے پاس فی الحال قومی شناخت کارڈ موجود نہیں، وہ 31 مئی تک وطن کارڈ کا استعمال کر سکتے ہیں۔