Monday January 20, 2025

دنیا کا اہم ترین یورپی ملک پاک فوج اور آرمی چیف زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا، نعرے لگانے والے بھارتی نکلے ، وجہ جان کر ہندوستان بوکھلا اٹھا

دنیا کا اہم ترین یورپی ملک پاک فوج اور آرمی چیف زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا، نعرے لگانے والے بھارتی نکلے ، وجہ جان کر ہندوستان بوکھلا اٹھا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )دنیا کا اہم ترین یورپی ملک پاک فوج اور آرمی چیف زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا، نعرے لگانے والے بھارتی نکلے ، وجہ جان کر ہندوستان بوکھلا اٹھا ۔۔ بھارتی بربریت کی گونج دور دور تک پہنچ گئی۔جرمنی کی فضاء بھارت کی ریاستی دہشتگردی کے خلاف صداؤں سے گونج اٹھی۔ فرینکفرٹ میں بھارتی قونصل خانے کے باہر

کمشیریوں، سکھوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے مظاہرہ کیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی کونسل خانے کے باہر یورپ بھر سے آئے کشمیریوں، سکھ تنظیموں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کا گرینڈ مظاہرہ ہوا۔ سکھوں نے کرتار پوررہداری کھولنے پر پاکستان کا تہہ دل سے شکریہ بھی ادا کیا اور خطے میں امن کے قیام کی خاطر پاک فوج کے حق میں نعرے بازی بھی کی گئی۔سکھوں نے پاک فوج اور آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کے حق میں نعرے بازی کی۔اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ زندہ باد کے نعرے لگائے۔ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کے قطر کے دورے کے دوران بھی بھارتی کی سکھ برادری نے وزیراعظم عمران خان کا کرتاپور راہداری کھولنے پر شکریہ ادا کیا ۔ہندوستان سے تعلق رکھنے والی سکھ برادری کا کہنا تھا کہ ہماری وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہو چکی ہے۔سکھ برادری نے وزیراعظم عمران خان کا کرتارپورراہداری کھولنے پر شکریہ بھی ادا کیا۔سکھ برادری کا کہنا ہے عمران خان نے جو قدم اٹھایا ہے وہ رہتی دنیا تک ہم سنہری حروف میں لکھیں گے۔انڈیا میں پنجاب سے آئے سکھ وزیراعظم عمران خان کا خطاب سن کر

بہت خوش ہوئے اور ان سے ملنے کے بعد ان کی خوشی دیدنی تھی۔خیال رہے 28 نومبر کو وزیراعظم عمران نے ضلع نارووال کے علاقے کرتارپور میں قائم گردوارا دربار صاحب کو بھارت کے شہر گورداس پور میں قائم ڈیرہ بابا نانک سے منسلک کرنے والی راہداری کا سنگِ بنیاد رکھا تھا۔ اس موقع پر جذباتی مناظر بھی نظر آئے ، وہاں موجود سکھ کمیونٹی کے افراد بھی موجود تھے جن کی آنکھوں میں 70 سال کی چھپی پیاس آنسو کی صورت میں ظاہر ہوئی۔

FOLLOW US