’’وہ عادت جو ہر پاکستانی میں ہے ‘‘ وہ عام سی عادت ختم کرنے سے خاتون نے 136کلووزن کم کر لیا، آپ بھی وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو جانیں
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)وہ عام سی عادت ختم کرنے سے خاتون نے 136کلووزن کم کر لیا، آپ بھی وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو جانیں ۔۔لیکسی نے فاسٹ فوڈ اور تلی ہوئی اشیاء چھوڑ کر 136 کلو گرام وزن کم کرلیا۔لیکسی کا وزن خطرناک حد تک بڑھ چکا تھا جس کے بعد اس نے اپنی غذا میں تبدیلی لاکر اپنا وزن کم کر لیا۔تفصیلات کے مطابق موجودہ دور میں جہاں
زندگی مشینی ہو چکی ہے وہیں انسان کی غذائی عادات بھی خراب ہو چکی ہے۔مرغن چیزیں استعمال کر کر کے مناسب ورزش نہیں کی جاتی جس کے نتیجے میں وزن بڑھنے لگتا ہے جب وزن مناسب حد سے کافی بڑھ جاتا ہے تو تب انسان کے لیے شدید مسائل پیدا ہو جاتے ہیں ۔ غذائی ماہرین کے مطابق وزن کے بڑھنے کا تعلق غیر مناسب غذائیں استعمال کرنے سے ہے اور اپنی غذائی عادات تبدیل کر کے وزن گھٹایا جا سکتا ہے۔ایسی ہی خاتون لیکسی بھی ہیں جنہوں نے فاسٹ فوڈ اور تلی ہوئی چیزوں کو ترک کر کے 136 کلو وزن گھٹا۔ لیکسی کھانے میں صرف فاسٹ فوڈ کھاتیں اور کام کے اوقات میں بسکٹ اور کولڈ ڈرنک استعمال کرتیں جس سے انکا وزن بڑھنے لگا ۔ جن ان وزن 220کلو گرام تک جا پہنچا تو لیکسی کے لیے صحت کے مسائل پیدا ہونا شروع ہو گئے جس پر لیکسی نے اپنی غذائی عادات تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔اس کے بعد لیکسی نے ان اشیاء کو ترک کیا تو ان کے وزن میں بہتری آنے لگی جس کے بعد انہوں نے جم بھی جوائن کر لیا۔انہوں نے ہفتے میں 5 دن ورزش کو بھی اپنا معمول بنایا۔ انہیں کچھ عرصہ ضرور لگا مگر بہت جلد وہ اپنے نئے اور صحت مند طرز زندگی کی عادی ہوگئیں جبکہ موٹاپا بھی کم ہونے لگا۔