Wednesday January 22, 2025

میں جب سے سیاست میں آیا ہوں مجھے اپنی غلطیاں دیکھنے کی ضرورت ہی نہیں پڑتی ،’’رئوف کلاسرا‘‘ روز بتاتا رہتا ہے ، وزیر اعظم نے سینئر صحافی رئوف کلاسرا کے بارے میں ایسا کیا کہا کہ نمل یونیورسٹی تالیوں سے گونج اٹھی

میں جب سے سیاست میں آیا ہوں مجھے اپنی غلطیاں دیکھنے کی ضرورت ہی نہیں پڑتی ،’’رئوف کلاسرا‘‘ روز بتاتا رہتا ہے ، وزیر اعظم نے سینئر صحافی رئوف کلاسرا کے بارے میں ایسا کیا کہا کہ نمل یونیورسٹی تالیوں سے گونج اٹھی

اسلام آباد (احمد ارسلان)نمل کانووکیشن پر وزیر اعظم عمران خان نے معروف صحافی روف کلاسرا کا تذکرہ کیا تو کانوکیشن قہقہوں اور تالیوں سے گونج اٹھا۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ میں جب سے سیاست میں آیا ہوں مجھے اپنی غلطیاں دیکھنے کی ضرورت ہی نہیں پڑتی روز روف کلاسرا بتا رہا ہوتا ہے کہ کتنی غلطیاں کیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے طلباء کو خوبصورت نصیحتیں کر ڈالیں۔ وزیر اعظم عمران خان نمل یونیورسٹی کے کانوکیشن سے خطاب کر رہے تھے۔انکا کہنا تھا کہ زندگی ہار جیت کا نام ہے۔ہم غلطیاں کرتے لیکن وہ تب ہی نظر آتی ہیں جب ہم ہار جاتے ہیں ۔جب ہم جیت جاتے ہیں تو کوئی ہماری غلطیاں نہیں

دیکھتا۔انکا کہنا تھا کہ جب ہم میچ کھلیتے تھے،تب بھی جب ہم ہار جاتے تو اگلے دن اخبار ہماری غلطیوں سے بھرے ہوتے تھے لیکن جب جیت جاتے تھے تو کوئی ہماری غلطیوں کا ذکرنہیں کرتا تھا۔ انکا کہنا تھا کہ اب ہم سیاست میں ہیں تب بھی یہی حال ہے۔میں جب سے سیاست میں آیا ہوں مجھے اپنی غلطیاں دیکھنے کی ضرورت ہی نہیں پڑتی روز روف کلاسرا بتا رہا ہوتا ہے کہ کتنی غلطیاں کیں۔یہ سن کر پورا کاووکیشن قہقہوں سے گونج اٹھا۔اس موقع پر طلبا کو نصیحت کرتے وہئے وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ غلامی قبول کرنےوالےکبھی ترقی نہیں کرسکتے۔طلبا کو نصیحت کرتا ہوں پیسہ بنانے کو زندگی کا مقصد نہ بنانا ،آپ کا اصل امتحان اس وقت ہوتا ہے جب مشکل آتی ہے۔دوسرے انسانوں کی مددکرنا اللہ کوپسند ہے۔دوسروں کی مدد کرنے والےکو ذہنی سکون ملتا ہے۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اپنے دین ،ثقافت اورتہذیب کوکبھی نہ بھولیں۔انہوں نے جمہوریت کے تصور پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جمہوریت میں میرٹ ہوتی ہے،بادشاہت میں نہیں ہوتی۔بادشاہت کےباعث سلطنت عثمانیہ کا خاتمہ ہوا۔جہاں میرٹ نہیں وہاں جمہوریت بھی نہیں ہے۔چینی صدر30سالہ جدوجہدکےبعدمیرٹ پراوپرآئے۔چین میں کرپشن پر 400وزیروں کو سزا ہوئی۔فلاحی ریاست میں حکمرانوں سےانکےمال کاپوچھنےپرجمہوریت خطرےمیں نہیں پڑتیریاست مدینہ میں حکمران بھی جوابدہ تھے۔ہرانسان اپنےآپ سےپوچھےدنیامیں آنےکااس کامقصدکیاہے۔

FOLLOW US