ہا سٹل میں رہنے والی لڑکی کے کمرے سے گر لز ہا سٹل کے ما لک کی لا ش برآمد ہا سٹل کا ما لک لڑکی کیسا تھ کیا کر نا چا ہتا تھا کہ انکار ملنے پر اسی کے کمرے میں خود کشی کر لی ؟ خبر نے سب کو حیران کر دیا
ملتان(ویب ڈیسک )شمس آباد کالونی میں گرلز ہاسٹل مالک کی لڑکی کے کمرے سے لاش برآمد ہوگئی ،پولیس نے لاش قبضہ میں لیکر نشترہسپتال منتقل کر دی جبکہ ورثا نے پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کر دیا اور نوجوان کی ہلاکت کو طبی موت قرار دیدیا۔روزنامہ دنیا کے مطابق متوفی پسند کی شادی کرناچاہتا تھا۔ گلگشت کے رہائشی عمران نے شمس آباد میں
گرلز ہوسٹل بنا رکھاتھا ،گزشتہ روز اسکی لاش ہوسٹل کے کمرہ نمبر 5 سے ملی ،یہ کمرہ رحیم یار خان کی رہائشی طالبہ(ع) کو الاٹ کیاگیاتھا ،اطلاع پرتھانہ لوہاری گیٹ پولیس نے لاش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے نشترہسپتال منتقل کردی ۔متوفی کے ورثا نے پولیس کوپوسٹ مارٹم اور کارروائی نہ کرنے کابیان دیدیا،پوسٹمارٹم سے قبل لاش وصو ل کرنے کی کوشش کی جس پر سرد خانہ کے باہر متوفی کے ورثا اور پولیس کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی ۔ اخباری ذرائع کے مطابق متوفی پسند کی شادی کرنا چاہتا تھا اور اسی لڑکی کے کمرے میں خودکشی کی ہے ،بعدازاں ورثانے عمران کی ہلاکت کو طبی موت قراردیدیا۔