نئے پاکستان میں غریب عوام کی سن لی گئی ۔۔ایسی شانداراسکیم متعارف کرا دی کہ سب عمران خان کو دعائیں دینے پر مجبورہوگئے
کراچی (نیوز ڈیسک )عمران خا ن کے پاکستان میں غریب عوام لی بحالی کا مشن جاری ہے ، لاکھوں گھروں کت منصوبے کے بعد اب خبر یہ ہے کہ پاکستان کو ورلڈ بینک سے کم خرچ گھروں کی تعمیر کے لیے 5 کروڑ 80 لاکھ ڈالر موصول ہوگئے جبکہ دیگر 7 کروڑ ڈالر ملنے ابھی باقی ہیں، حکومت کا کہنا ہے کہ اس امداد نے غریب عوام کیلئے نئی اسکیمیں
نکالیں گے ، اور سب کی مدد میرٹ پر ہوگی ، جون 2018 میں ہاؤسنگ کے شعبے کے فروغ کے لیے قائم ہونے والی پی ایم آر سی نے اب تک اس کام کے لیے 1.2 ارب روپے خرچ کیے ہیں،، نجی ٹی وی کے پروگروام میں بات کرتے ہوئے متعلقہ حکام نے کہا کہ ’ہمیں جنرل ہاؤسنگ کے لیے 5 کروڑ 80 لاکھ ڈالر موصول ہوگئے ہیں جبکہ دیگر 7 کروڑ ڈالر ابھی ملنے باقی ہیں اور اس رقم کا استعمال ملک میں کم خرچ گھروں کے فروغ کے لیے کیا جائے گا، کمپنی کی جانب سے بینکوں سے کم قیمت پر رقم حاصل کی جاتی ہے جبکہ بینکوں کو ہاؤسنگ کے لیے طے شدہ سود پر رقم دینے کی اجازت ہے،، ان کا کہنا تھا کہ ’ہم ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن سے کم خرچ گھروں کے منصوبے پر مذاکرات کر تے ہوئے اس کے طریقہ کار کو حتمی شکل دے رہے ہیں اور 5 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی رقم بینکوں کی جانب سے اگلے 6 ماہ میں استعمال کی جائے گی،، ملک میں 1 کروڑ گھروں کی کمی کے باعث بینکوں اور دیگر سرمایہ کاروں کے پاس اس موقع سے فائدہ اٹھانے کا بہترین موقع ہے خصوصی طور پر ایسا شعبہ جو حکومت کی سماجی و معاشی ایجنڈا میں اہم ترجیح ہے.