Sunday September 8, 2024

’’قیامت کی نشانی نہیں تو اور کیا ہے ‘‘ جواں سالہ شاہ زیب نے اپنی سگی والدہ کیساتھ ایسا شرمناک کام کر ڈالاکہ ۔۔! شرمناک خبر

گجرات(مانیٹرنگ ڈیسک) جواں سالہ شاہ زیب نے اپنی سگی والدہ کیساتھ ایسا شرمناک کام کر ڈالاکہ ۔۔! شرمناک خبر۔۔ گجرات میں دبئی سے آئے بدبخت بیٹے نے غیرت کے نام پر اپنے ہاتھوں سے ماں کو قتل کر ڈالا۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے قانونی کاروائی شروع کر دی۔تفصیلات کے مطابق انسان کبھی کبھی اپنے غصے کی بدولت ایسے فیصلے اور قدم اٹھا

لیتا ہے جو عمر بھر کے لیے پچھتاوا بن جاتے ہیں۔تاہم کبھی کببھی انسان اپنے غصے اور جھوٹی غیرت کے ہاتھوں اس قدر ڈھیٹ ہو جاتا ہے کہ وہ اپنے غلط فیصلوں کو غلط تسلیم کرنے پر بھی تیار نظر نہیں آتا۔ ایسا ہی ایک واقعہ گجرات میں پیش آیا جہاں کردار پر شبے کے چکر میں بیٹے نے اپنی ہی ماں کو قتل کر ڈالا۔ائیس سالہ ملزم شاہ زیب دبئی میں ہوتا ہے اور وہ تین بہن بھائی ہیں ۔ائیس سالہ ملزم شاہ زیب کے والد درزی کا کام کرتے ہیں ۔ ملزم شاہزیب کو اپنی ماں کے کردار پر شک تھا جس کے بعد اس نے انتہائی قدم اٹھانے کا فیصلہ کر لیا۔وہ دبئی سے گھر آیا ہوا تھا ۔ اس موقع اس کے ماموں وغیرہ آئے ہوئے تھے کہ صبح سویرے شاہ زیب نے انتہائی قدم اٹھاتےہوئے اپنی ماں کو قتل کر ڈالا۔ملزم کو گرفتار کر کے قانونی کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔اس موقع پر ملزم کا کہنا تھا کہ میں دبئی میں ہوتا ہوں ، میرے تین بہن بھائی ہیں اور ہمارے والد درزی کی دکان کرتے ہیں مجھے اپنی ماں کے کردار پر شک تھا اسی لئیے اسے قتل کر ڈالا۔اسکا کہنا تھا کہ یہ قتل میں نے غیرت میں آکر کیا ہے۔

FOLLOW US