سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل کا ایس پی سیکیورٹی کو خط،،مزیدنفری کامطالبہ
لاہور(نیوزڈیسک) :سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل نے ایس پی سیکیورٹی کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے جیل کی حفاظت کے لیےمزیدنفری کامطالبہ کیا ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ ہر جمعرات سیاسی کارکنان اور سیاسی رہنما نواز شریف سے ملاقات کرنے آتے ہیں،ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے سیکیورٹی بڑھائی جائے ۔تفصیلات کے مطابق
کوٹ لکھپت جیل اس وقت ہائی پروفائل قیدیوں سے بھری پڑی ہے۔ اس وقت سابق وزیر اعظم نواز شریف بھی العزیزیہ ریفرنس کیس میں سزا پانے کے بعد اسی جیل میں موجود ہیں جبکہ صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف بھی اس وقت کوٹ لکھپت جیل میں موجود ہیں۔اس کے علاوہ بڑے ہائی پروفائل مجرمان اور دہشت گرد بھی اس جیل میں موجود ہیں۔اس لیے جیل حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کوٹ لکھپت جیل میں سیکورٹی کی کمی کے باعث کوئی بھی ناخوشگوار حادثہ پیش آسکتا ہے۔ جس کے بعد جیل حکام نے ایس پی سیکورٹی کو خط لکھ دیا ۔سپرنٹنڈنٹ جیل کی جانب سےایس پی سیکیورٹی کومراسلہ جاری کیا گیا ہے۔مراسللے کے مطابق نوازشریف سےملاقات کےلیےمختلف سیاسی شخصیات جمعرات کوجیل آتی ہیں۔کارکنوں کی کثیرتعدادکےباعث کوئی بھی ناخوشگوارواقعہ پیش آسکتاہے۔صورتحال کوکنٹرول کرنےکےلیےداخلی دروازوں پرمزیدنفری تعینات کی جائے۔کوٹ لکھپت جیل میں محدودوسائل کی وجہ سےویجیلنس کافقدان ہے۔جیل کےباہرپیکوروڈاورریس کلب روڈپرموثراقدامات کیےجائیں۔