بھا رتیو ں کیلئے ناقابل یقین خبر : پریا نکا چوپڑا پورے بھارت کو افسردہ چھوڑ گئی
ممبئی ( نیوز ڈیسک ) بولی وڈ کی مشہور اور نامور اداکارہ پریانکا چوپڑا جہنوں نے گزشتہ برس دسمبر میں ہی امریکی گلوکار نک جونس سے شادی کی تھی اور شادی کے فوری بعد ہی نک جونس نے امریکہ میں محل نما گھرخرید کر پریانکا چوپڑا کو گفٹ کیا ہے ،، تفصیلات کے مطابق بولی وڈ کی نامور اداکارہ پریانکا چوپڑا نے گزشتہ برس دسمبر میں امریکی
گلوکار نک جونس سے شادی کے بندھن میں بندھی تھی ، شادی کے فوری بعد ہی نک جونس امریکا میں محل نما گھر خرید پریانکا چوپڑا کو گفٹ کیا ، تاہم دونوں کے شاندار گھر کی تصاویر اور تفصیلات بھی سامنے آئیں ، جہاں دونوں کو ایک ساتھ دیکھا بھی گیا، شادی کے بعد اگرچہ پریانکا چوپڑا زیادہ وقت تک سسرال کے ہاں یعنی امریکا مقیم نہیں رہیں، تاہم وہ وہاں جاتی رہی ہیں۔ لیکن اب پریانکا چوپڑا نے مستقل طور پر اپنے دیس بھارت کو چھوڑ کر امریکا میں مقیم ہونے کا منصوبہ تیار کرلیا اور پریانکا چوپڑا اپنی آنے والی فلم ’اسکائے از پنک‘ مکمل کرنے کے بعد امریکا منتقل ہوجائیں گی ، پریانکا چوپڑا نے شادی کے بعد کوئی بھی بولی وڈ فلم سائن نہیں کی اور نہ ہی انہوں نے بھارت میں کسی اور منصوبے میں کام کرنے کی حامی بھری ہے۔ اگرچہ پریانکا چوپڑا اور سنجے لیلیٰ بھنسالی کے درمیان بھی ایک ساتھ فلم کرنے کے حوالے سے مذاکرات چل رہے تھے، تاہم وہ مکمل نہیں ہو پائے خیال رہے کہ ان کی آنے والی فلم ’اسکائے از پنک‘ رواں برس کے آخر تک ریلیز کردی جائے گی، اس فلم میں ان کے ساتھ فرحان اختر کام کرتے نظر آئیں گے اور اس فلم میں پریانکا چوپڑا پہلی بار ایک نوجوان لڑکی کی والدہ کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔