خواتین کی ریڑھ کی ہڈی سے بون میرو نکالنے کے معاملے کا ڈراپ سین

خواتین کی ریڑھ کی ہڈی سے بون میرو نکالنے کے معاملے کا ڈراپ سین ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب فرانزک لیب کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ گرفتار ملزم سے برآمد کیا جانے والا مواد بون میرو یا اسپائنل فلوئیڈ نہیں بلکہ صرف خون ہے ۔ رپورٹ کو متعلقہ محکموں کو ارسال کر دیا گیا ہے ۔ میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ بون میرو اسکینڈل میں گرفتار مرکزی ملزم

کا پولی گرافک ٹیسٹ بھی کیا گیا جس میں یہ بات سامنے آئی کہ ملزم کسی گروہ کا ممبر بھی نہیں ہے۔ یاد رہے کہ حال ہی میں بون میرو اسکینڈل سامنے آیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ ایک مبینہ گروہ سرنج کی مدد سے دھوکے سے خواتین کا بون میرو اور اسپائنل فلوئڈ نکالنےمیں ملوث ہے