Friday January 24, 2025

پاکستان میں گاڑیو ں کی قیمتو ں میں اچانک اتنا اضا فہ ہو گیا کہ خریدنا مشکل ؟ خریداروں کیلئے بری خبرآگئی

پاکستان میں گاڑیو ں کی قیمتو ں میں اچانک اتنا اضا فہ ہو گیا کہ خریدنا مشکل ؟ خریداروں کیلئے بری خبرآگئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت نے عوام کو ایک اور بری خبر یہ سنا دی ہے کہ آءندہ آنے والے ضمنی بجٹ میں گاڑیوں کے ٹیکس میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ، جس کے بعد اب خریداروں کی پریشانی مزید بڑھ گئی ہے ، اور وہ اب انتظار کر رہے ہیں کہ کون کون سی گاڑیاں مہنگی ہوئی، نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت آئندہ ضمنی بجٹ میں

1800 سی سی کاروں پر 10 فیصد درآمدی ڈیوٹی میں اضافہ اور موبائل سیل فون کے صارفین پر درآمدی ٹیکس بڑھا کر چار درآمدی سلیبس پر ایک فیصد ایڈجسٹمنٹ، 150 سے 250 اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی کے خاتمے کا فیصلہ کر چکی ہے ،، حکومت اپنے 5 سالہ اسٹریٹجک ٹریڈ پالیسی فریم ورک (ایس ٹی پی ایف) پر مرحلہ وار عمل درآمد کا اعلان کرے گی،، رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ گاڑیاں مہنگئی ہونے سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے ،، اس سے قبل بھی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا تھا ، جس کے بعد پاکستان میں گاڑیوں کی خریداری میں خاصی کمی دیکھی گئی تھی

FOLLOW US