Wednesday November 27, 2024

لواحقین نے سانحہ ساہیوال کی جے آئی ٹی رپورٹ مستر د کر تے ہو ئے بڑا اعلان کر دیا ، حکو مت بھی پر یشان

لواحقین نے سانحہ ساہیوال کی جے آئی ٹی رپورٹ مستر د کر تے ہو ئے بڑا اعلان کر دیا ، حکو مت بھی پر یشان

لاہور: سانحہ ساہیوال میں جاں بحق ہونے والے خلیل کے بھائی جلیل نے کہا ہے کہ اگر انہیں انصاف نہ ملا تو وہ اور اس کے اہل خانہ دھرنا دے دیں گے۔میڈیا کے مطابق پنجاب حکومت نے سانحہ ساہیوال کی حقیقت جاننے کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دیتے ہوئے منگل کی شام 5 بجے تک اپنی رپورٹ پیش کرنے کا وقت دیا تھا اور ڈیڈ لائن گزرنے کے تقریباً 25 منٹ بعد

جے آئی ٹی کے سربراہ نے اپنی رپورٹ پیش کردی، تاہم مقتول خلیل کے بھائی جلیل نے جے آئی ٹی کو ہی مسترد کردیا ہے۔ مقتول خلیل کے بھائی جلیل کا کہنا ہے کہ حکومتِ پنجاب کی جانب سے بنائی جانے والی جے آئی ٹی کو مسترد کرتے ہیں، حقائق سب کے سامنے ہیں کسی تحقیق کی ضرورت نہیں، اگر ہمیں انصاف نہ ملا تو فیروز پور روڈ بلاک کردیں گے۔

FOLLOW US