پاکستان اور قطر میں 3 ارب ڈالرقرض کا معاہدہ طے پا گیا
لاہور(نیوزڈیسک) وزیراعظم عمران خان اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمدالثانی کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں کے درمیان ملاقات کے بعد وفود کی سطح پر بات چیت بھی ہوگی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان گزشتہ روز اپنے وفد کے ہمراہ 2 روزہ دورہ قطر
پر گئے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کا قطر پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔وزیراعظم کو گارڈآف آنرز بھی پیش کیا گیا۔وزیراعظم عمران خان نے قطری ہم منصب عبداللہ بن ناصر بن خلیفہ الثانی سے ملاقات بھی کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعاون اقتصادی اور باہمی تعاون پر بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔ قطری ہم منصب نے وزیراعظم عمران خان کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا۔ بتایا گیا ہے کہ آج وزیراعظم عمران خان نے آج امیر قطرشیخ تمیم بن حمدالثانی سے ون آن ون ملاقات کی ہے۔ ون آن ون ملاقات کے بعد دونوں کی وفود کی سطح پر ملاقات ہوگی۔ اطلاعات ہیں کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ قطر کے فوائد سامنے آگئے ہیں۔ پاکستان اور قطر کے درمیان 3ارب ڈالر قرض کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ قطر پاکستان کو تین قسطوں میں قرض کی رقم منتقل کرے گا۔بتایا گیا ہے کہ آئندہ چند روز میں ایک ارب ڈالر اسٹیٹ بینک منتقل کیے جائیں گے جبکہ باقی دوقسطوں میں دیے جائیں گے۔ قرض کی رقم کے معاہدے پر گورنر اسٹیٹ بینک نے دستخط کیے ہیں۔اسی طرح ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان قطری قیادت سے ملاقاتوں میں ایل این جی کی قیمت میں کمی پر
بات کریں گے۔اسی طرح پاکستان کوایل این جی ایک سال تک ادھار دینے پر بھی بات ہوگی۔ پاکستان کا ایل این جی کی مدد میں امپورٹ بل 4 ارب ڈالر ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان میں قطر کی سرمایہ کاری پر بھی بات کریں گے۔ بتایا گیا ہے کہ قطر گوادر میں فروزن فروٹ کیلئے اسٹوریج یونٹ قائم کرنے کی خواہش کا اظہار کرچکا ہے۔ وزیراعظم کے دورہ قطر میں ایک لاکھ پاکستانیوں کو روزگار فراہم کرنے کے معاہدے پر دستخط بھی کیے جائیں گے۔ واضح رہے اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں مالی خسارے کو پورا کرنے مالی امداد، برآمدات میں اضافے کیلئے سرمایہ کاری لانے سمیت دیگر معاہدوں کے لیے دوست ممالک جن میں چین ، ترکی، سعودی عرب ، یواے ای ، ملائشیاء کے دورے کرچکے ہیں۔