Friday January 24, 2025

پاکستانیوں تیاری کرلو ،آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی نے کھلبلی مچادی

پاکستانیوں تیاری کرلو ،آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی نے کھلبلی مچادی

لاہور(نیو زڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، راولپنڈی، گوجرانولہ، لاہور ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں اکثر مقامات پر جبکہ پشاور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن میں کہیں کہیں پرگرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شدید بارش ، نوشکی میں سیلابی

ریلے کے باعث چالیس گھر منہدم، ناران میں 5 فٹ سے زائد برف ریکارڈ، رابطہ سڑکیں بند۔ مری میں بارش کے بعد برفباری ٹریفک کا نظام درہم برہم۔ مالاکنڈ ڈویژن، سوات، چترال، کالام، مالم جبہ، اپردیر، ہزارہ ڈویژن، مری، گلیات، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مزید برفباری کا امکان۔کراچی میں باران رحمت، بادل خوب گرجے برسے۔ گلستان جوہر میں 38 ، لانڈھی میں 31، گلشن اور پہلوان گوٹھ میں 29 اور ایئرپورٹ پر 15 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ بارش کے بعد مختلف علاقوں میں پانی جمع ہوگیا

FOLLOW US