مقتول ڈرائیور ذیشان کے دہشتگردوں سے رابطوں کے شواہد مل گئے
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)انٹیلی جنس ذرائع نے دعویٰ کیاہے کہ مقتول ڈرائیور ذیشان کے دہشتگردوں سے رابطوں کے شواہد مل گئے ہیں۔ ذیشان کےموبائل فون سے دہشتگرد عثمان کے ساتھ لی گئی تصویرمل گئی ہے۔ ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیاہے کہ ذیشان کی گاڑی دہشتگرد عدیل حفیظ نے خریدی تھی ۔گاڑی کی خرید و فروخت کا سٹامپ پیپر بھی منظر عام
پر آگیاہے۔عدیل حفیظ 15جنوری كکو رعثمان کے ساتھ فیصل آباد میں مارا گیا تھا ۔تاہم ادھر جے آئی ٹی نے اپنی ابتدائی رپورٹ میں مارے گئے خاندن کو بے گناہ جبکہ سی ٹی ڈی افسران کو قصور وار قرار دے دیاہے۔ جے آئی ٹی نے ذیشان کے بارے میں معلومات اکٹھی کرنےکےلئے مہلت مانگ لی ہے۔