Wednesday November 27, 2024

کیا جے آئی ٹی معاملے کو لٹکانے کیلئے بنائی گئی؟ سا نحہ سا ہیوال کی جے آئی ٹی رپورٹ پیش ،،، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کیا ردعمل دیا ؟ تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا

کیا جے آئی ٹی معاملے کو لٹکانے کیلئے بنائی گئی؟ سا نحہ سا ہیوال کی جے آئی ٹی رپورٹ پیش ،،، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کیا ردعمل دیا ؟ تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا

لاہور (نیوز ڈیسک ) سانحہ ساہیوال کی جے آئی ٹی نے اپنی ابتدائی رپورٹ پیش کردی ہے تاہم وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی تحقیقات سے مطمئن نہیں ہیں۔سانحہ ساہیوال کی جے آئی ٹی رپورٹ کے سلسلے میں سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت ایوان وزیراعلیٰ میں اجلاس جاری ہے جس میں سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان،

وزیرقانون پنجاب راجہ بشارت ، چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب شریک ہیں،ہوم ڈیپارٹمنٹ اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے حکام بھی اجلاس میں موجود ہیں۔ نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ سانحہ ساہیوال کی جے آئی ٹی کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی اعجاز شاہ کی جانب سے ابتدائی رپورٹ پیش کردی گئی ہے۔ اجلاس کے دوران جے آئی ٹی سربراہ وزیر اعلیٰ پنجاب کو مطمئن نہ کرسکے جس پر وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ کیا انکوائری کو سنجیدگی سے نہ لینا مناسب رویہ ہے؟اصل ملزمان کو بچا کر نچلے عملے کو پھنسایا جارہا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ جے آئی ٹی اصل ذمہ داروں کا سراغ لگانے میں ناکام رہی ہے۔ اجلاس میں سی ٹی ڈی کے سربراہ اور ایس ایس پی آپریشن کی تبدیلی کا امکان ہے۔

FOLLOW US