سانحہ ساہیوال کی ویڈیو بنانے والے شخص بارے میں افسوسناک خبر آگئی، اگر اس کیسا تھ یہ کام کیا تو پو لیس نے اس کو قتل کر دینا ہے ، انکشاف نے ہر کسی کو افسردہ کر دیا
لاہور (نیوز ڈیسک ) معروف صحافی رؤف کلاسرا کا کہنا ہے کہ سانحہ ساہیوال ایک بہت بڑا واقعہ تھا لیکن زیادہ افسوس کی بات تو یہ ہے کہ جو اس واقعہ کو کور اپ کرنے کی کوشش کی گئی۔رؤف کلاسرا کا کہنا ہے کہ بچوں کی تصاویر دیکھ کر سویا نہیں جا سکتا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ اس شخص کو ڈھونڈ کر داد دینی چاہئیے جس نے اس تمام واقعے کی ویڈیو بنائی۔
لیکن بہتر ہے کہ اس شخص کو نہ ہی ڈھونڈا جائے ورنہ پولیس نے اسے مار ڈالنا ہے لیکن اس شخص کو داد ملنی چاہئیے جس نے بس کے اندر بیٹھ کر ویڈیو بنائی۔کیونکہ اگر یہ ویڈیو نہ ہوتی پھر تو انہوں نے ثابت کر دیا تھا کہ یہ لوگ دہشتگرد تھے۔رؤف کلاسرا کا کہنا تھا کہ ساہیوال کے بس ڈرائیوروں اور مسافروں کو داد ملنی چاہئیے جنھوں نے انہیں بڑے پیمانے پر بے نقاب کر دیا۔یاد رہے کہ ہفتے کے روز ساہیوال میں قادرآباد کے قریب پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی ) کی فائرنگ سے 40 سالہ خاتون اور 14سالہ بچی سمیت 4 افراد جاں بحق اور 3 بچے زخمی ہوئے۔ جاں بحق افراد میں 2 خواتین اور دو مرد شامل تھے۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت ذیشان، خلیل ، نبیلہ اور اریبہ کے نام سے ہوئی۔ سانحہ ساہیوال میں ہلاک ہونے والی 14 سالہ اریبہ ساتویں جماعت کی طالبہ تھی۔