Friday January 24, 2025

انسپکٹرصفدرٹیم انچارج ، ساہیوال آپریشن میں ملوث سی ٹی ڈی اہلکاروں کی شناخت ہوگئی

انسپکٹرصفدرٹیم انچارج ، ساہیوال آپریشن میں ملوث سی ٹی ڈی اہلکاروں کی شناخت ہوگئی

ساہیوال (ویب ڈیسک) ساہیوال مقابلے میں حصہ لینے والے سی ٹی ڈی اہلکاروں کی شناخت ہوگئی ہے اور اس آپریشن کو سب انسپکٹر صفدر حسین نے لیڈ کیا تھا۔ڈان نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی تھانے میں ساہیوال آپریشن پر سب انسپکٹر صفدر حسین کی مدعیت میں ایک اور مقدمہ درج کیا گیا، جس میں بتایا گیا کہ آپریشن کے وقت ٹیم انچارج صفدر حسین تھے جبکہ ان کے ہمراہ

کارپورل احسن، رمضان، سیف اللہ اور حسنین ہمراہ تھے۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق کار سواروں کی جانب سے پر فائرنگ کی گئی تھی۔قبل ازیں سانحہ ساہیوال پر ساہیوال بار ایسوسی ایشن کے وکلا کی جانب سے ہڑتال کی گئی اور عدالتوں کا بائیکاٹ کیا گیا۔وکلا کی جانب سے واقعے کی شدید مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ مشکوک مقابلے میں ملوث اہلکاروں کو نشانے عبرت بنایا جائے۔

FOLLOW US