Friday January 24, 2025

تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد میں تھے اور رہیں گے!! ق لیگ نے مسلم لیگ ن کی پنجاب میں حکومت بنانے کی پیشکش ٹھکرادی

تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد میں تھے اور رہیں گے!! ق لیگ نے مسلم لیگ ن کی پنجاب میں حکومت بنانے کی پیشکش ٹھکرادی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کیساتھ اتحاد میں تھے اور رہیں گے، وزیراعظم کو تحفظات سے آگاہ کروں گا، حکومت کیلئے آئندہ دو ماہ اہم ہیں،مہنگائی سے ہر چیز الٹ پلٹ جائے گی، مہنگائی سے عام آدمی ہی نہیں بلکہ حکمران تک متاثر ہوں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ق کے صدر چودھری

شجاعت حسین کی اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پی ٹی آئی کے اتحاد میں تھے اوررہیں گے لیکن اپنے حکومت سے تحفظات کا اظہار بھی کریں گے۔چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ چیئرمین نیب کو بیورو کریٹ نہیں بننا چاہیےوہ ایک ریٹائرڈ جج ہیں۔ جج کی طرح چیئرمین نیب کے فیصلے بھی بولنے چاہئییں۔ چودھری شجاعت نے کہا کہ انصاف ضرورمساوی بنیادوں پر کریں۔لیکن چیئرمین نیب کو تمام جماعتوں کو الگ الگ طریقے سے دیکھنا چاہیے۔ چودھری شجاعت نے کہا کہ حکومت کیلئے آئندہ دو ماہ اہم ہیں،مہنگائی سے ہر چیز الٹ پلٹ جائے گی۔آئندہ دنوں میں مہنگائی انتہائی حد تک بڑھ جائے گی۔ مہنگائی سے عام آدمی سے لے کر حکمران تک متاثر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ ساہیوال انتہائی افسوسناک ہے۔ اس سے قبل چودھری شجاعت حسین کی زیرصدارت پارٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔ آج صبح ساڑھے گیارہ بجے اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی، طارق بشیر چیمہ ،مونس الٰہی، حسین الٰہی سمیت ممبران قومی و صوبائی اسمبلی سمیت دیگر رہنما شرکت کی ۔اجلاس میں حکومت کے ساتھ اتحاد اور سیاسی صورتحال پرمشاورت کی گئی۔ ق لیگ قیادت پارٹی مشاورت کے بعد تمام تحفظات وزیراعظم عمران خان کے سامنے رکھے گی۔

FOLLOW US