کرتار پور راہداری نے دو قوموں کو قریب کردیا ، بابانانک دربار کو۔۔۔۔نوجوت سنگھ سدھوکا وزیر اعظم عمران خان کوخط،بڑامطالبہ کرڈالا
اسلام آباد(ویب ڈیسک) سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے عمران خان کو لکھا ہے کہ کرتار پور راہداری نے دوقوموں کوقریب کردیا ہے ، دربار بابانانک صاحب کی مقدس زمین کو ورثے کا درجہ دیا جائے ۔اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کو لکھے گئے خط میں نوجوت سنگھ سدھو نے کہاہے کہ کرتار پور راہدار ی سے دو قومیں قریب ہوگئی ہیں، یہ
مثبت اقدام پاکستان اور بھارت کو ان کی جانب گامزن کرے گا ۔انہوں نے خط میں لکھا ہے کہ باباگرو نانک کی 550 ویں سال گرہ کے انتظامات کا منصوبہ مکمل ہے، گوردواروں کا ماضی، مستقبل محفوظ بنانے کے لئے خدمات پیش کرنا ہوں گی، بابانانک دربار کی مقدس زمین کوورثے کا درجہ دیاجانا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ کرتار پور، بابا نانک گوردوارہ کی تاریخی عمارتوں کو تبدیل نہ کیا جائے، کرتارپور، گرو نانک دربار عقیدت مندوں کی حاضری کا منتظر ہے، برسوں بعد کرتارپور گوردوارہ حاضری دے کر دل کو سکون ملے گا ۔