Friday January 24, 2025

’’سانحہ ساہیوال کے بعد یہ سب تو ہو نا ہی تھا ‘‘

’’سانحہ ساہیوال کے بعد یہ سب تو ہو نا ہی تھا ‘‘

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سانحہ ساہیوال پر دھرنا نہیں دیں گے لیکن حقائق بتائے جانے تک حکومت کو بیٹھنے بھی نہیں دیں گے۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ساہیوال میں جس طریقے سے ظلم کیا گیا اس کی شاید ہی کوئی مثال ہو، یہ بہت سنگین واقعہ ہوا ہے، بدترین سفاکی ہوئی

ہے، ساہیوال کے قریب گاڑی روک کر اندھا دھند فائرنگ کی گئی، دنیا نے دیکھا کہ گاڑی کو ٹکر مار کرایک طرف کیا گیا۔ کار میں بیٹھے ماں باپ کو مار دیاگیا پھر 5 اور 7 سالہ بچیاں اور بھائی، تینوں کو گاڑی سے نکالا گیا۔شہباز شریف نے کہا کہ معصوم بچوں نے واقعے کا پول کھول دیا اور بتایا کہ والد نے ہاتھ جوڑ کر کہا نہ مارو پیسے لے لو، عوام جاننا چاہتے ہیں ایسی سفاکی کیوں کی گئی، جھوٹ کیوں بولا گیا، اگر کار میں دہشت گردوں کی موجودگی یااسلحے کا شبہ تھا تو تلاشی کیوں نہیں لی گئی، پنجاب حکومت نے پچھلے 24 گھنٹوں میں واقعے پر اتنی قلابازیاں کیوں کھائیں، پنجاب حکومت نے ہر بار واقعے کو نیا رنگ دینے کی کوشش کی، پہلے کہا دہشت گرد تھے، پھر کہا نہیں وہ ڈرائیور دہشت گرد تھا۔ پھر کہا شیشوں پر سیاہ کاغذ تھے۔ اگر کار میں دہشت گردوں کی موجودگی یااسلحے کا شبہ تھا تو چیک کیوں نہیں کیا۔

FOLLOW US