Friday January 24, 2025

بہاولپور میں خاتون کے ہاں شادی کے 9 سال بعد بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش، لیکن ساتھ ہی بری خبر بھی آگئی

بہاولپور میں خاتون کے ہاں شادی کے 9 سال بعد بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش، لیکن ساتھ ہی بری خبر بھی آگئی

بہاول پور: سول ہسپتال میں خاتون نے بیک وقت 6 بچوں کو جنم دیا ہے تاہم ان میں سے ایک بچی انتقال کرگئی ہے۔سول ہسپتال بہاولپور میں خاتون کے ہاں 6 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ جلال پور پیر والا کی رہائشی 28 سالہ حنا نامی خاتون نے 4 بیٹیوں اور 2 بیٹوں کو جنم دیا۔عزیز و اقارب نے بتایا کہ خاتون کے ہاں شادی کے 9 سال بعد بچوں کی پیدائش ہوئی ہے جس

پر والدین اور رشتے داروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ ان کے ساتھ ساتھ اسپتال کے عملے اور دیگر خواتین نے بھی خوشی اور مسرت کا مظاہرہ کیا۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق افسوس ناک طور پر ایک بچی پیدائش کے چند گھنٹوں بعد انتقال کرگئی۔ جاں بحق ہونے والی بچی کا وزن بہت کم 0.2 کلو گرام تھا۔ اسپتال انتظامیہ نے بچوں کی طبیعت میں بہتری کےلیے انکیوبیٹر میں رکھا ہوا ہے۔

FOLLOW US