Friday January 24, 2025

ساہیوال میں قتل ہونے والے ذیشان کے بھائی احتشام کا قتل میں ملوث ڈولفن فورس سے تعلق نکل آیا ایک سال قبل اس گھرانے سے متعلق کی گئی تصدیق میں کیا انکشاف ہوا تھا,معاملہ نیا رخ اختیار کر گیا

ساہیوال میں قتل ہونے والے ذیشان کے بھائی احتشام کا قتل میں ملوث ڈولفن فورس سے تعلق نکل آیا ایک سال قبل اس گھرانے سے متعلق کی گئی تصدیق میں کیا انکشاف ہوا تھا,معاملہ نیا رخ اختیار کر گیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ساہیوال واقعے میں قتل ہونے والے ذیشان کے بھائی احتشام نے انکشاف کیا ہے کہ خود اس کی بھی بھرتی ایک سال قبل ڈولفن فورس میں ہوئی ہے اور اس کی سلیکشن کے وقت اس کے خاندان بھر کے بارے میں ڈولفن فورس کی جانب سے مکمل تحقیقات اور تصدیق کی گئی تھیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احتشام کا کہناتھا کہ ایک سال قبل میری ڈولفن فورس میں تعیناتی ہوئی تومیری

ویری فکیشن کی گئی۔اس وقت میرے ساتھ میرے گھر والوں سب کی ویری فکیشن بھی کی گئی۔ ذیشان دہشتگرد تھا تواس وقت ادارو ں کو علم کیوں نہ ہوا؟سکیورٹی اداروں کو ویری فکیشن کیلئے ذیشان نے شناختی کارڈبھی دیا تب کسی کوعلم نہیں ہوا کہ وہ دہشتگرد ہے؟ احتشام نے مزید بتایا کہ میں ڈولفن اسکواڈ کا حصہ ہوں، ابھی پولیس ٹریننگ لی ہے۔ ہمیں اس طرح کسی کوروک کرڈائریکٹ فائرکرنے کی اجازت نہیں ہے

FOLLOW US