ہم نے تو آپ کو ووٹ دیا تھا لیکن اب آپ اپنی جان ہتھیلی پر رکھ لیں کیونکہ ساہیوال سانحے میں جاں بحق افراد کے رشتہ داروں نے عمران خان کےنام پیغام جا ری کردیا
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ساہیوال میں پیش آئے اندوہناک واقعے کے بعد اب غمزدہ لواحقین کے بیانات سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہو گیا ہے۔ افسوسناک واقعے کے متاثرہ خاندان اور قریبی محلے داروں نے وزیر اعظم عمران خان کے نام اپنا بیان جاری کردیا ہے۔ محلے داروں کا کہنا ہے کہ ذیشان دہشتگرد نہیں تھا، اگر عمران خان اس کیس میں انصاف اور مدینے کی
ریاست قائم کرنا چاہتے ہیں تو اپنی جان ہتھیلی پر رکھ لیں۔نجی ٹی وی جی این این کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سانحہ ساہیوال میں جاں بحق افراد کے شیخ یوسف نامی بزرگ محلے دار نے کہا کہ خلیل انتہائی نیک آدمی تھا ، وہ اس کی دکان سے سودا سلف لیتے تھے۔ اس نے اپنے مرحوم چچا کے کہنے پر عمران خان کو ووٹ دیا تھا کیونکہ عمران خان نے مدینے کی ریاست کا وعدہ کیا تھا۔ بزرگ محلے دار نے وزیر اعظم کو مخاطب کرکے کہا ”عمران خان اگر تم نے مدینے کی ریاست کا وعدہ کیا ہے تو پھر جان ہتھیلی پر رکھ لو اور انصاف کرو“۔ذیشان کے بھائی احتشام کے کلاس فیلو نے کہا ہم تو ذیشان بھائی کے ہاتھوں میں پلے بڑھے ہیں، ہم انہیں بچپن سے جانتے ہیں وہ انتہائی شریف آدمی تھے۔