Friday January 24, 2025

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو کون سا حکومتی عہدہ ملنے والا ہے پی ٹی آئی رہنما نے وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد ٹویٹ کر ڈالی

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو کون سا حکومتی عہدہ ملنے والا ہے پی ٹی آئی رہنما نے وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد ٹویٹ کر ڈالی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو عمران خان نے وارم اپ ہونےکی ہدایت دے ڈالی۔ پی ٹی آئی رہنمانے بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اہم بیان دے ڈالا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت

حسین کی جانب سے اپنی تازہ ترین ٹوئٹ میں بڑا دعویٰ کیا گیا ہے۔رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کا کہنا ہے کہ ان کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے۔ وزیراعظم عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات ہوئی اس دوران کراچی کی سیاسی صورت حال پرگفتگو ہوئی۔ اس دوران سانحہ ساہیوال پر وزیر اعظم کا واقعے کے ذمے داران کو کیفر کردار تک پہنچانے کا عزم کیا گیا۔ جبکہ مجھے فارم میں آنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا کہ اوور کرانے کا وقت آن پہنچا ہے۔

FOLLOW US