’’ڈیمز بننا مشکل ہو گئے ‘‘ ثاقب نثار کے ریٹائر ہوتے ہی ڈیم فنڈ بارے حیران کن خبر آگئی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس (ر)میاں ثاقب نثار نے جب سے دیامر بھاشاڈیم فنڈ قائم کیا اس میں روزانہ اوسطاً4کروڑ 76لاکھ روپے جمع ہو رہے تھے لیکن جیسے ہی میاں ثاقب نثار ریٹائرہوئے یہ اوسط حیران کن حد تک کم ہو گئی ہے۔ دی نیوز کے مطابق چیف جسٹس(ر) ثاقب نثار کے جانے کے بعد پہلے روز ہی یہ اوسط منہ کے بل
نیچے آئی اور18جنوری کو صرف 1کروڑ 44لاکھ روپے فنڈ میں جمع ہوئے۔ فنڈز کی اوسط میں یہ کمی 70فیصد سے زائد تھی۔ حیران کن طور پر سابق چیف جسٹس کی ملازمت کے آخری روز 7کروڑ 95لاکھ روپے جمع ہوئے جواگلے روز18جنوری کی نسبت 5گنا زیادہ تھے۔قانونی و معاشی ماہرین پہلے ہی متنبہ کر چکے تھے کہ جسٹس(ر)میاں ثاقب نثار کی ریٹائرمنٹ کے بعد ڈیم فنڈ میں رقم جمع ہونے کی رفتار مستحکم نہیں رہ پائے گی اور بہت کم ہو جائے گی۔ اتوار کے روز اس خبر کی اشاعت تک سپریم کورٹ ڈیم فنڈ میں 9ارب29کروڑ7لاکھ 13ہزار 426روپے جمع ہو چکے ہیں۔سٹیٹ بینک کی ویب سائٹ کے مطابق ڈیم فنڈ میں سب سے زیادہ چندہ دینے والے پہلے 10اداروں اور کمپنیوں میں پنجاب حکومت نے 1ارب9کروڑ14لاکھ55ہزار518روپے، پاک فوج نے 58کروڑ20لاکھ71ہزار939 روپے، سٹریٹجک پلاننگ ڈویژن نے 20کروڑ10لاکھ93ہزار824روپے، پاکستان ایئرفورس نے 10 کروڑ 2 لاکھ 80 ہزار791روپے، ساجد علی، نیول اکاؤنٹس کنٹرولر نے 6کروڑ38لاکھ26ہزار 604روپے، فرنٹیئر کانسٹیبلری نے 4کروڑ روپے، بحریہ ٹاؤن نے 11کروڑ1لاکھ27ہزار185روپے،
کراچی پورٹ ٹرسٹ اور حبیب بینک لمیٹڈ اسلامک چیئرٹی دونوں نے 10، 10کروڑ روپے، قریشی انڈسٹریز، اینگرو کارپوریشن، یو ایس اپیرل اینڈ ٹیکسٹائل مل اور بیسٹ وے سیمنٹ نے 5، 5کروڑ روپے، سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ملازمین اور اس کے ذیلی اداروں نے 4کروڑ42لاکھ 79ہزار 498روپے جمع کروائے۔