ادھر سا نحہ ساہیوال پر پو را ملک غمز دہ لیکن وزیر اعظم عمران خان نے کل کہا ں جانے کا اعلان کر دیا ؟ جان کر ہر پا کستانی سو چ میں پڑھ گیا
اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وزیر اعظم عمران خان کل (پیر کو) 2 روزہ دورے پر قطر روانہ ہوں گے ۔ وزیر اعظم کے دورے کے دوران پاکستان قطر سے 4 ارب ڈالر کی ادھار ایل این جی کا مطالبہ کرے گا ۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان امیر قطر کی دعوت پر 2 روز کیلئے قطر کا دورہ کر رہے ہیں
جس کے دوران وہ قطر کے امیر اور وزیر اعظم سے ملاقاتیں کریں گے۔ عمران خان اپنے قطری ہم منصب سے باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کریں گے۔وزیر اعظم کے دورے کے دوران پاکستان قطر سے 4 ارب ڈالر کی ادھار ایل این جی کا مطالبہ کرے گا ۔ قطر سے ایک سال ادھار پر ایل جی لینے کی تجویز دی جائے گی ۔ پاکستان ایل این جی کی قیمت کے تعین پر نظر ثانی اور قیمت میں کمی کی تجویز دے گا۔وزیر اعظم کے دورہ قطر کے دوران پاکستان فیفا ورلڈ کپ کیلئے ایک لاکھ نوکریوں کا کوٹہ دینے کا بھی مطالبہ کرے گا۔