Monday January 20, 2025

عمران خان کی مشکلات میں اضافہ ۔۔۔ ملک کی بڑی سیاسی جماعت نے حکومت کے خلاف دھرنے کا اعلان کر دیا

عمران خان کی مشکلات میں اضافہ ۔۔۔ ملک کی بڑی سیاسی جماعت نے حکومت کے خلاف دھرنے کا اعلان کر دیا

پشاور(ویب ڈیسک )عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ 18 ویں ترمیم کسی صورت ختم نہیں ہونے دیں گے،جس دن 18ویں ترمیم کوچھیڑاگیاسڑکوں پرنکل آئیں گےاے این پی کے سربراہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایف سی آرختم ہوگیامگرمتبادل قانون نہیں دیاگیا،فاٹامیں قانون نہ ہونے کے باعث لوگ جیلوں میں ہیں،انہوں نے کہا کہ کہاجاتاتھامیری ملائیشیااوردبئی میں جائیدادیں ہیں،اب سلائی مشینوں سے دبئی میں بنائی گئی جائیدادیں نکل

آئیں،اسفندیار ولی نے کہا کہ حسن نوازکہتے تھے دادانے پیسے دیئے،حسن نوازمنی ٹریل بھی دے رہے تھے، اب علیمہ خان سے منی ٹریل کیوں نہیں مانگی جارہی؟۔انہوں نے کہا کہ کپتان کواحتساب کابہت شوق ہے،وزیراعظم کہتے تھے پارلیمنٹ میں سوالوں کے جواب دیں گے،عمران خان جب سے وزیراعظم بنے کتنے گھنٹے ایوان میں بیٹھے؟اے این پی کے رہنما نے کہا کہ صدارتی نظام کی بھی آوازیں آرہی ہیں،نئے پاکستان سے پہلے آلوکاکیابھاؤتھا،آج کیاہے،آلو کے بھاؤ دیکھ لیں،تبدیلی نظرآجائےگی۔

FOLLOW US