Monday January 20, 2025

سانحہ ساہیوال پر جے آئی ٹی کی ابتدائی تحقیقات مکمل ، کس کو قصور وار ٹھہرادیا گیا؟ بڑی خبر آگئی

سانحہ ساہیوال پر جے آئی ٹی کی ابتدائی تحقیقات مکمل ، کس کو قصور وار ٹھہرادیا گیا؟ بڑی خبر آگئی

لاہور (نیوز ڈیسک ) نجی ٹی وی دنیا نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ سانحہ ساہیوال کی ابتدائی تحقیقات مکمل کرلی گئی ہیں۔دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ساہیوال واقعہ پرآئی جی پنجاب کی جانب سے قائم کی جانے والی جے آئی ٹی کی ابتدائی تحقیقات سامنے آگئی ہیں۔ جے آئی ٹی نے اپنی تحقیقات میں سی ٹی ڈی کے اعلیٰ افسران کو قصوروار ٹھہرا دیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ سی ٹی ڈی کے متعدد افسران کوعہدے سے ہٹائے جانے کا امکان ہے۔ ابتدائی رپورٹ تیار کرکے حکومتی عہدیداروں کے حوالے کی جائے گی۔

FOLLOW US