Monday January 20, 2025

نہ صرف انصاف ہو گا بلکہ پوری قوم کو نظر بھی آئیگا ، وزیر اعلیٰ پنجاب سے شا ندار اعلان کر دیا

نہ صرف انصاف ہو گا بلکہ پوری قوم کو نظر بھی آئیگا ، وزیر اعلیٰ پنجاب سے شا ندار اعلان کر دیا

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس کے دوران ساہیوال واقعے میں اب تک ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور حکام کی جانب سے وزیراعلیٰ کو رپورٹ بھی پیش کی گئی۔وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس میں صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، آئی جی پولیس اور

متعلقہ ایجنسیوں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ساہیوال واقعے کے بارے میں اب تک ہونے والی پیش رفت اور مختلف پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جب کہ اعلیٰ حکام نے وزیراعلیٰ کو واقعے کے بارے میں رپورٹ بھی پیش کی۔اس موقع پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ساہیوال واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنا دی ہے اور واقعے کا مقدمہ بھی درج کیا جاچکا ہے، جو بھی ذمہ دار ہوا اس کے خلاف قانون کے تحت کارروائی ہوگی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے، انصاف کی حکمرانی کو یقینی بنائیں گے اور انصاف نہ صرف ہوگا بلکہ ہوتا ہوا نظر بھی آئے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے ساہیوال واقعے کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے اور واقعے کی تحقیقات کی خود نگرانی کرنے کا اعلان کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو آج سیالکوٹ ائیر پورٹ پر بارسلونا پرواز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرنا تھا تاہم امن و امان سے متعلق اہم اجلاس کے باعث ان کا دورہ سیالکوٹ منسوخ کردیا گیا ہے۔

FOLLOW US