لاہور(نیوز ڈیسک)لودھراں کا الیکشن ہارنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کو ایک اور جھٹکا لگ گیا ہے اور سابق ایم پی اے چودھری ممتاز نے عمران خان سے راہیں جدا کرتے ہوئے ق لیگ میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔تفصیلات کے مطابق چودھری ممتاز نے سابق
وزیراعلیٰ پنجاب اور ق لیگ کے مرکزی رہنما چودھری پرویز الٰہی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات میں پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا۔اس موقع پر چودھری پروزی الٰہی نے کہا کہ ہم دوستوں کو کبھی نہیں چھوڑتے، اپنی پارٹی کے پروگرامز میں ان کوساتھ رکھتے ہیں اور ان کوعزت ووقاردیتے ہیں چودھری ممتاز نے بھی ق لیگ کی قیادت پراعتماد کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ چودھری برادران محبت کے ایسے رشتے میں باندھ دیتے ہیں کہ رہنما ہوں یاکارکن سب ان کی دل سے عزت کرتے ہیں۔یاد رہے کہ چودھری ممتاز تحریک انصاف میں شامل ہونے سے پہلے ق لیگ کے ہی رہنما تھے اور اب وہ دوبارہ واپس اپنی پہلے والی پارٹی میں شامل ہوگئے ہیں۔خیال رہے کہ لودھراں کے حلقہ این اے154 میںپی ٹی آئی کے سابق سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کو ن لیگ کے سید اقبال شاہ کے ہاتھوں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔