Friday January 24, 2025

سا بق چیف جسٹس نے ریٹا ئر ڈ ہو تے ہی اپنے سر کاری گھر سے انتہائی خو بصورت چیز چڑیا گھر کو عطیہ کر دی

سا بق چیف جسٹس نے ریٹا ئر ڈ ہو تے ہی اپنے سر کاری گھر سے انتہائی خو بصورت چیز چڑیا گھر کو عطیہ کر دی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) چیف جسٹس ریٹائرڈ میاں ثاقب نثار نے وفاقی دارالحکومت کے چڑیا گھر کے لئے 30 خرگوش تحفتاً دے دیئے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مرغزار چڑیا گھر سابق چیف جسٹس یہ 30 خرگوش وصول کرے گا ، سرخ آنکھیں رکھنے والے خرگوش چڑیا گھر کے حوالے کئے جائیں گے ۔ چڑیا گھر کے حکام سابق چیف جسٹس کے ساتھ رابطے میں ہیں

اور ان کی سرکاری رہائش گاہ سے خرگوش مرغزار چڑیا گھر منتقل کر دیئے جائیں گے ۔ میونسپل کارپوریشن اسلام آباد کے ایک عہدیدار نے بتایا ہے کہ یہ چڑیا گھر کے لئے اچھی خبر ہے جو کہ جانوروں کی اموات کے لئے خبروں کی سرخیوں میں رہا ہے ، چڑیا گھر میں خرگوشوں کی کمی تھی اور اب تعداد بڑھنے سے مزید سیاحوں کی آمد متوقع ہے۔

FOLLOW US