Friday January 24, 2025

فوجی عدالتوں کا قیام فوج کی خواہش نہیں تھی بلکہ کیو ں بنا ئیں گئیں ہیں ؟ میجرجنرل آصف غفور نے سب کو واضح بتا دیا

فوجی عدالتوں کا قیام فوج کی خواہش نہیں تھی بلکہ کیو ں بنا ئیں گئیں ہیں ؟ میجرجنرل آصف غفور نے سب کو واضح بتا دیا

راولپنڈی(نیوز دیسک ) پاک فوج کے ترجمان میجرجنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ ملٹری کورٹ کا قیام فوج کی خواہش نہیں قومی ضرورت ہے، پارلیمنٹ نہیں چاہےگی توفوجی عدالتوں میں توسیع نہیں ہوگی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ کریمنل جوڈیشل سسٹم دہشت

گردی کےمقدمات کے لیےموزوں نہیں تھا، ملک کےکریمنل جسٹس سسٹم میں بہتری کی ضرورت ہے، دہشت گردی کےخاتمےکے لیےفوجی عدالتیں قائم کی گئیں، اور یہ قیام پارلیمنٹ کی منظوری سے ہوا۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ فوجی عدالتوں کا تعلق لاپتہ افراد یا ایسے دیگر معاملات سے نہیں، 4 سال میں717 مقدمات فوجی عدالتوں میں آئے، اور اسی عرصے میں 646 مقدمات نمٹائے گئے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کسی مجرم کو سزائےموت دیں تومجرم فوجی عدالتوں میں اپیل کرتا ہے۔میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ فوجی عدالتیں آرمی کے لئے ایک اضافی کام ہے، اور ملک کی سول عدالتوں کانظام بہت سست ہے، دیکھنا یہ ہے کہ کیا فوجداری نظام مؤثرہوگیا ہے، ملٹری کورٹ کا قیام فوج کی خواہش نہیں قومی ضرورت ہے، پارلیمنٹ نہیں چاہےگی توفوجی عدالتوں میں توسیع نہیں ہوگی، ہم وہ کریں گے جو پارلیمنٹ ہمیں بتائےگی۔

FOLLOW US