Thursday September 19, 2024

سزا ختم کرنے کی درخواست مسترد نئے چیف جسٹس نے عہدہ سنبھالتے ہی کیس کا فیصلہ سنا دیا پاکستان میں ایک اور تاریخ رقم ہو گئی

سزا ختم کرنے کی درخواست مسترد نئے چیف جسٹس نے عہدہ سنبھالتے ہی کیس کا فیصلہ سنا دیا پاکستان میں ایک اور تاریخ رقم ہو گئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )نئے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے اپنے عہدے کا حلف سنبھالنے کے بعد پہلے کیس کا فیصلہ سنا دیا ہے۔ جس میں انھوںنے سزاختم کرنے کی درخواست مسترد کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعداپنا پہلا فیصلہ سناتے ہوئے منشیات کے مجرم کی سزا کے خلاف درخواست

کو مسترد کر دیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مجرم سے 1250گرام چرس برآمدہوئی تھی جس پر اسے ساڑھے چار سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ مجرم نے سز ا کے خلاف اپیل کی تھی تاہم نئے چیف جسٹس نے اپنے پہلے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم کی درخواست مسترد کر دی۔کیس کے گواہ سرکاری ملازمین تھے تاہم ان کا مجرم سے کوئی بھی ذاتی عناد نہ تھا۔

FOLLOW US