Friday January 24, 2025

حکومت کا عوام کیلئے شاندار تحفہ، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بیواوں کی پینشن میں زبردست اضافہ کر دیا گیا

حکومت کا عوام کیلئے شاندار تحفہ، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بیواوں کی پینشن میں زبردست اضافہ کر دیا گیا

لاہور(نیوز ڈیسک ) پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کیلئے الاؤنسز میں اضافے کا اعلان کردیا ہے، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے متعدد مراعات میں اضافے کی باقاعدہ منظوری بھی دے دی ہے، سرکاری ملازمین کے جنازے، بچوں کی شادی کی مراعات میں ریکارڈ اضافے کے ساتھ یتیم بچوں کی وظائف اور بیواؤں کی ماہانہ امداد میں بھی اضافہ کردیا گیا

ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کو منی بجٹ میں بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سرکاری ملازمین کے جنازے اور بچوں کے شادی فنڈز سمیت دیگر متعدد مراعات میں اضافہ کردیا ہے۔ پنجاب سیکریٹریٹ کے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ ملازمین کے یتیم بچوں کے وظائف اور بیواؤں کی ماہانہ امداد میں بھی بڑا اضافہ کردیا گیا ہے۔مراعات کے مطابق گریڈ ایک تا 22 گریڈ تک کے ملازمین کی جنازہ گرانٹ بڑھا کر 50 ہزار روپے، نان گزٹڈ ملازمین کو بچوں کی شادی گرانٹ 15 ہزار کے بجائے ایک لاکھ روپے مقرر کردی گئی ہے۔ گریڈ 16 اور اس سے اوپر کے ملازمین کو ریٹائرمنٹ پر بنیادی تنخواہ بطور فیئرویل ملے گی۔ ذرائع نے ایس اینڈ جی اے ڈی حکام کے حوالے سے بتایا کہ گزیٹیڈ آفیسرز کے یتیم بچوں کی سکالر شپ 20 سے 50 ہزار روپے سالانہ کردی گئی جبکہ نان گزٹیڈ سرکاری ملازمین کے یتیم بچوں کے لئے سکالرشپ 10 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے ۔نان گزیٹیڈ سرکاری ملازمین کے یتیم بچوں کومیٹرک تک سالانہ سکالر شپ 15 سو سے بڑھا کر 5 ہزار کردیا گیا، گزیٹیڈ آفیسرز کے

بچوں کی شادی گرانٹ 40 ہزار سے بڑھا کر ڈیرھ لاکھ روپے کردی گئی ہے ۔ اس کے ساتھ نان گزیٹیڈ ملازمین کے بچوں کیلئے شادی گرانٹ 15 ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ روپے ملے گی۔ سروسز حکام کے مطابق ملازمین کے جنازے اور بچوں کے شادی فنڈز میں ریکارڈ اضافہ کیا گیا ہے۔ گریڈ 1تا 10 تک کے ملازمین کی بیوہ کی ماہانہ گرانٹ 1950سے 5 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔ نان گزیٹڈ سرکاری ملازمین کے یتیم بچوں کو میٹرک تک سالانہ اسکالرشپ 1500 سے بڑھا کر 5000 روپے کر دی گئی ہے جب کہ میٹرک سے اوپر اسکالرشپ 10 ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے۔

FOLLOW US