Friday January 24, 2025

بھارت سمیت تما م دشمن مما لک پر سکتہ طاری، پاکستان نے جے ایف 17 تھنڈر کے بعد ایک اور جدید جنگی طیارہ تیار کرلیا

بھارت سمیت تما م دشمن مما لک پر سکتہ طاری، پاکستان نے جے ایف 17 تھنڈر کے بعد ایک اور جدید جنگی طیارہ تیار کرلیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پاکستان نے جے ایف 17 تھنڈر کے بعد ایک اور طیارہ تیار کرلیا، پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس نے سپر مشتاق طیاروں کا جدید ورژن تیار کرلیا، تربیتی مقاصد کیلئے استعمال کیے جانے والا یہ طیارہ اب براق لیزر گائیڈڈ میزائلوں سے لیس ہوگا، جبکہ پہلی مرتبہ اس طیارے کو جنگی مقاصد کیلئے بھی استعمال کیا جا سکے گا۔تفصیلات کے

مطابق پاکستان محدود وسائل کے باوجود تیزی سے اپنی دفاعی ضروریات کو پورا کرنے کے معاملے میں کود کفیل ہوتا جا رہا ہے۔ حالیہ کچھ برسوں کے دوران پاکستان کی دفاعی انڈسٹری نے زبردست ترقی کی ہے۔ اسلحہ سازی کے شعبہ میں پاکستان نے کچھ برسوں کے دوران خاصی مہارت حاصل کر لی ہے۔ جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیارے، ڈرون طیارے، جدید الخالد ٹینک اس کا واضح ثبوت ہیں۔ خاص کر پاکستان اور چین کی جانب سے مشترکہ طور پر تیار کیے جانے والے جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیاروں نے دنیا بھر میں بہت دھوم مچائی ہے۔ دنیا کے کئی ممالک نے جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیارے خریدنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ جبکہ کچھ ممالک نے جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیارے کی خریداری کیلئے پاکستان کے ساتھ معاہدہ بھی کر لیا ہے۔ جہاں جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیارے نے خاصی دھوم مچائی ہے، وہیں اب پاکستان نے اور جنگی طیارہ تیار کر لیا ہے۔پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس نے سپر مشتاق طیاروں کا جدید ورژن تیار کرلیا ہے۔ تربیتی مقاصد کیلئے استعمال کیے جانے والا سپر مشتاق طیارہ اب براق لیزر گائیڈڈ میزائلوں سے لیس ہوگا۔ جبکہ اس

طیارے کو اینٹی ٹینک میزائلوں سے بھی لیس کیا گیا ہے۔ اس طیارے میں اپنے ہدف کو نشانہ بنانے والی صلاحیت کو بھی مزید بہتر کیا گیا ہے۔ اسی لیے اب پہلی مرتبہ اس طیارے کو جنگی مقاصد کیلئے بھی استعمال کیا جا سکے گا۔ چونکہ یہ طیارہ کم قیمت ہے اور اس کے آپریشنل اخراجات بھی کم ہیں، اس لیے خاص کر دہشت گردوں کیخلاف آپریشنز میں اس طیارے کو استعمال کیا جا سکے گا۔

FOLLOW US