Friday January 24, 2025

کپتا ن کا بڑا وار ، مخالفین کی اہم ترین وکٹ گرا دی ، پی ٹی آئی میں شمو لیت

کپتا ن کا بڑا وار ، مخالفین کی اہم ترین وکٹ گرا دی ، پی ٹی آئی میں شمو لیت

لاہور (نیوز ڈیسک ) صوبائی وزیر بلدیات علیم خان سے آج میونسپل کمیٹی مظفرگڑھ کے چیئرمین اکرم خان چانڈیو نے ملاقات کی اور اس دوران تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان کر دیا۔سینئر وزیر پنجاب علیم خان سرکاری امورکےعلاوہ سیاسی محاذپربھی متحرک ہو گئے۔ان سے آج ملاقات میں چیئرمین میونسپل کمیٹی مظفرگڑھ نے ملاقات کی اور تحریک

انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا۔اس موقع پر علیم خان کا کہنا تھاکہ سیاسی مقاصد کیلئےن لیگ نےبلدیاتی اداروں سےکھلواڑکیا، وزیراعلیٰ پنجاب تمام اضلاع میں ترقی کیلئےکوشاں ہیں۔ علیم خان نے دعوی کیا کہ 14اضلاع کےڈسٹرکٹ کونسل چیئرمین تحریک انصاف میں شامل ہوگئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات رواں مئی اور خیبرپختونخوا میں اکتوبر کے مہینے میں کرانے کی ہدایات دے رکھی ہیں جبکہ پنجاب میں علیم خان پیشگی طور پر متحرک ہو گئے ہیں۔

FOLLOW US